آن لائن منافرت پر بھاری جرمانہ, بل جرمن کابینہ سے منظور

آن لائن منافرت پر بھاری جرمانہ, بل جرمن کابینہ سے منظور

برلن: جرمن کابینہ نے آن لائن نفرت انگیزی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مجوزہ مسودہ قانون کو منظور کر لیا ہے۔

جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس کے مطابق اس مجوزہ قانون کے تحت ایسے اقدامات کو قابل تعزیر قرار دے کر ذمہ دار افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔ اس قانون کے تحت ممنوعہ مواد کو جلد از جلد ہٹانے میں ناکام رہنے والی انٹرنیٹ کمپنیوں پر بھی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

اس قانونی مسودے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کو نفرت انگیز مواد ڈیلیٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ چوں کہ وسیع تر حکومتی اتحاد میں شامل جرمنی کی بڑی جماعتیں اس قانون پر متفق ہیں، اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ پارلیمان بھی اسے منظور کر لے گی۔