شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری 'اے گرل ان دی ریور' کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا

شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری 'اے گرل ان دی ریور' کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا

 شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری 'اے گرل ان دی ریور' کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا

لالی ووڈ: پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری 'اے گرل ان دی ریور' کو 76ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا ہے۔ڈاکیومنٹری 'اے گرل ان دی ریور' ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ بچ گئی۔

اس فلم کو ڈاکیورمنٹری فلموں کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔

پیباڈی ایوارڈز میں ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ویب سائٹ کی جانب سے ایک ہزار 200 انٹریز بھیجی گئی تھیں، جن میں سے 60 کا انتخاب کیا گیا۔پیباڈی ایوارڈز کی مرکزی تقریب رواں سال 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔پاکستان کی فلم 'برقع ایونجرز' کو بھی اس ایوارڈ تقریب میں اعزاز دیا جائے گا۔