نئی جگہ پر نیند کیوں نہیں آتی؟ وجہ ڈھونڈ لی گئی

نئی جگہ پر نیند کیوں نہیں آتی؟ وجہ ڈھونڈ لی گئی

نیویارک : تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اجنبی جگہ پر جا کر نیند نہ آنے کی اصل وجہ دماغ کا خطرے سے آگہی کے لیے خبردار رہنا ہے۔

امریکہ کی براو ن یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جب لوگ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو دماغ کا بایاں حصہ کسی خطرے سے آگاہی کیلئے مسلسل خبردار رہتا ہے اور جب لوگ رات میں سوتے ہیں تو دماغ پوری طرح نیند کے اثرات میں نہیں جاپاتا اور ذرا سی آہٹ یا پھر ہلکی سے آواز اسے نیند سے بیدار کردیتی ہے۔
تحقیق کے دوران لیبارٹری میں رضا کاروں پر کئے گئے تجربے میں یہ بات سامنے آئی کہ دماغ کا بایاں حصہ آوازوں کے ردِ عمل میں زیادہ متحرک رہا اور سخت نیند آنے کے باوجود انسان اچھی نیند نہیں سو سکتا۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کیفیت بعض سمندری جانوروں اور بعض پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے تاہم یہ صورتحال نئی جگہ پر گزاری ہوئی پہلی رات میں ہی ہوتی ہے، جس کے بعد جیسے جیسے جسم نئی جگہ سے واقفیت حاصل کرنے لگتا ہے، اور یہ کیفیت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں