فیس بک پر جعلی تصاویر کی روک تھام کیلئے انتہائی شاندار فیچر متعارف

لندن : سماجی رابطے کی معروف وایب سائٹ ”فیس بک “نے فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی جس کے ذریعے جعلی تصاویر پوسٹ کرنے والوں کو چند منٹوں میں پکڑا جا سکے گا، جب کوئی صارف اپنی کسی تصویر کا غلط استعمال دیکھے گا تو وہ اسے رپورٹ کردے گا۔

فیس بک پر جعلی تصاویر کی روک تھام کیلئے انتہائی شاندار فیچر متعارف

لندن : سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ”فیس بک “نے فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی جس کے ذریعے جعلی تصاویر پوسٹ کرنے والوں کو چند منٹوں میں پکڑا جا سکے گا، جب کوئی صارف اپنی کسی تصویر کا غلط استعمال دیکھے گا تو وہ اسے رپورٹ کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے یہ سہولت انتقامی فحش مواد کو پوسٹ کیے جانے سے روکنے کے لیے متعارف کروائی ہے۔ فیس بک کے تربیت یافتہ نمائندے اس کا جائزہ لے کر اس تصویر کو ویب سائٹ سے ہٹا دیں گے اور پھر یہ نئی سہولت فوٹومیچنگ ٹیکنالوجی اس تصویر کو دوبارہ پوسٹ ہونے سے روکے گی۔ یہ صرف فیس بک پر ہی نہیں بلکہ میسینجر اور انسٹاگرام پر بھی وہ تصویر دوبارہ پوسٹ نہیں ہونے دے گی۔
فیس بک کے گلوبل سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ انٹیگونی ڈیویس کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سہولت ان لوگوں کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر متعارف کروائی ہے جن کی قابل اعتراض تصاویر انتقام کے طور پر فیس بک پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد اب کوئی صارف ایک بار اپنی کسی تصویر کو رپورٹ کر دے گا تو آئندہ وہ تصویر فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کی جا سکے گی۔