بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم م نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم تاحال کوئی نام تو حاصل نہیں کرسکی لیکن فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی ہے۔

معروف ہدایتکار امتیاز علی کی فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کا نام فی الحال فائنل نہیں ہوا اور فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے لیکن کنگ خان کی اسی فلم نے ریلیز سے قبل  ڈسٹری بیوشن رائٹس کے بعد ایک اوربڑی ڈیل کرڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور انوشکا کی بغیر نام والی فلم نے بھی نمائش سے قبل ہی میوزک رائٹس کی مد میں 15 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے جب کہ فلم کے میوزک کے مالکانہ حقوق سونی میوزک انڈیا کمپنی نے خریدے ہیں جس کی تصدیق فلم ٹریڈررمیش بالا نے ٹوئٹ کرکے کردی ہے۔

دوسری جانب ہدایتکار امتیاز علی کی فلم کا نام بھی تاحال فائنل نہیں ہوا ہے اور گزشتہ دنوں فلم کے 2 نام ’’دی رنگ‘‘اور ’’رہنما‘‘ سامنے آئے تھے لیکن اب فلم کا ایک اور نام ’’رولا‘‘رکھنے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم حتمی نام کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔