اے بی ڈی ویلئیرزکا اپنے مداحوں کے لئے شاندار تحفہ

کیپ ٹاو¿ن: دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی۔

اے بی ڈی ویلئیرزکا اپنے مداحوں کے لئے شاندار تحفہ

نئی دہلی : دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے نئی سمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ویلیئرز نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سے اس ایپلی کیشن کیلیے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ پہلے جنوبی افریقی کرکٹر ہوں گے جنہوں نے مداحوں کے لیے الگ ایپ متعارف کروائی ہے۔ایپ کے ذریعے مداح ڈی ویلیئرز کے معمولات کی اپ ڈیٹس کے ساتھ ان سے براہ راست بات بھی کر سکیں گے۔
ڈی ویلیئرز نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ اپنے مداحوں سے بہتر انداز میں کس طرح رابطہ ممکن ہے اور میں پریقین ہوں کہ میری نئی ایپ AB 17 اس حوالے سے معاون ثابت ہو گی، یہ ایپ میری زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرے گی اور میں اس پر وہ باتیں بھی شیئر کر سکوں گا جو کہ روایتی سوشل میڈیا پر نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سٹار بلے نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ۔ایپ سے مداحوں کو پتہ چلے گا کہ ایک اسٹار کرکٹ پروفیشنل بننے کیلئے کیا کیا جوکھم اٹھانے پڑتے ہیں اور جب کیمرہ سامنے نہیں ہوتا تو اسٹار کرکٹر کیا کرتے ہیں۔