ترکی کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ترکی کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

انقرہ: ترکی کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ وسطی ترکی کے شہر ’اسکی شہر‘ میں واقع عثمان غازی یونیورسٹی میں پیش آیا۔ فائرنگ یونیورسٹی میں ریسرچ اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز شخص نے کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے اور ہلاک شدگان یونیورسٹی ہی کے ملازمین تھے۔

 مزید پڑھیں: داعش دنیا بھر کے ممالک میں حملے کرسکتی ہے: ولادی میر پیوٹن

دارالحکومت انقرہ سے 250 کلومیٹر کی دوری پر واقع یونیورسٹی کے پروفیسر حسن غونین نے خبر رساں ادارے کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈپٹی ڈین، ایک سیکریٹری اور 2 اساتذہ شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کی شناخت بلقان ڈی کے نام سے ہوئی ہے جس نے 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اس واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں