رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی نے شادی کر لی

رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی نے شادی کر لی

لاہور: ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی 56برس کی عمر میں شادی ہو گئی۔ نکاح کی تقریب حرم شریف مکہ میں ہوئی۔


رؤف صدیقی کا نکاح آفاق خان کی صاحبزادی ماہ نور سے ہوا۔

 

شادی میں خالد مقبول صدیقی، سابق وزیرعبدالحسیب سمیت ایم کیو ایم رہنماؤں اور خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ صالح اور شیخ عبدالحمان نے خصوصی شرکت کی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہو گا۔رؤف صدیقی اگست 2013 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل وہ 2002 سے 2013 کے دوران بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ سندھ کابینہ کے رکن بھی رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں