کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کر لیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی

آسٹڑیلیا : گوجرانوالہ کے 18سالہ طلحہ طالب نے کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلا دیا۔62کلو گرام کی کیٹیگری میں مقابلہ کرنے والے طلحہ طالب نے مجموعی طور پر 283 کلو گرام وزن اٹھایا اور 21ویں کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے اسنیچ ایونٹ میں 132کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

a47e95eab7bca9818e028d15ecb3dd97

62کلو گرام کی کیٹیگری میں ملائیشیا کے محمد ازنل بدین نے سونے جبکہ پاپوا نیوگنی کے مور بارو نے چاندی کا تمغہ جیتا۔