کگیسو ربادا بھی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

کگیسو ربادا بھی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

 کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ بال ٹیمپرنگ کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں ۔ آسٹریلیا کے ہی ابھرتے ہوئے بہترین آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک انجری مسائل کے بعد آئی پی ایل سے باہر ہر چکے ہیں ۔مچل سٹارک کے بعد افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا بھی آئی سے باہر ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا! اسمتھ ، ڈیوڈ وارنراورمچل مارش کے بعد ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی رواں برس آئی پی ایل نہیں کھیلے گا !

فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا فٹنس مسائل کے باعث تین ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور ہو گئے ہیں جس کے سبب وہ رواں ہفتے شیڈول انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے بھی باہر ہو گئے۔ربادا نے آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرنا تھی اور دہلی نے 4.2 کروڑ بھارتی روپوں میں جنوبی افریقن باؤلر سے معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشال پریرا نے آئی پی ایل کھیلنے سے صاف انکار دیا
  

جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور اسی وجہ سے وہ دوسری اننگز میں صرف 8 اوورز کرا سکے تھے۔اسکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی کمر میں اسٹریس ہے اور ڈاکٹرز نے رپورٹ کے بعد انہیں تین ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل اور دورہ سری لنکا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں