سیدعلی گیلانی کی ویڈیوفوٹیج سوشل میڈیا پروائرل

سیدعلی گیلانی کی ویڈیوفوٹیج سوشل میڈیا پروائرل
کیپشن: سکرین شاٹ

سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین سیدعلی گیلانی کی ایک ویڈیوفوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

یہ ویڈیوڈائریکٹرجنرل آف پولیس ایس پی وید کے اس بیان کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھاکہ حریت رہنماوں پرکوئی پابندی عائد نہیں ہے اورانہیں کہیں بھی جانے کی اجازت ہے، ویڈیو فوٹیج میں سید علی گیلانی اپنے گھر کے مرکزی دروازے پر، جسے پولیس نے سید علی گیلانی کی نقل وحمل کو محدود کرنے کیلئے لاک کردیا ہے، دستک دے رہے ہیں۔

927cdbf55d6b63e026d1ae91113c9205

ویڈیو فوٹیج میں سید علی گیلانی یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ ”بھارت دروازہ کھول دو۔۔۔کشمیرسے تمہاری جمہوریت کا جنازہ نکل رہاہے“۔ دریں اثناءمقبوضہ کشمیرمیں بھارت نوازسیاستدان فاروق عبداللہ نے پاکستانی کرکٹرشاہدآفریدی کے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نوجوانوں کے قتل عام اورشہریوں پرتشدد کے حوالے سے حالیہ بیان کی حمایت کی ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہاکہ کہ ہرکوئی تشدد کی مذمت کررہاہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن نے انسانی حقوق کے کارکن محمداحسن اونتو کی جانب سے پیٹیشن دائرکرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام، شہریوں پربدترین تشدد اورشہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنے کے واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کشمیرپولیس کے کرائم برانچ کے اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کھٹوعہ ریپ سے متاثرہ کو ایک مندرمیں رکھا گیا تھا جہاں اسے نشہ آوراشیاءکھلانے کے بعد اس کے ساتھ زبردستی کی گئی اور بعدازاں اسے قتل کردیا گیا۔