ہمارے مخالفین امیروں کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو

ہمارے مخالفین امیروں کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو

گھوٹکی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے مخالفین امیروں کی سیاست کرتے ہیں ان کے لیے ٹیکس اسکیم دیتے ہیں اور امیروں کا ٹیکس، قرضے معاف کرتے ہیں جب کہ پی پی شہید بھٹو سے لے کر آج تک غریبوں کے لیے کام کرتی ہے اور شہید بھٹو نے وڈیروں سے زمین چھین کر غریب کسانوں کو دی۔

مزید پڑھیں: ہم ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پی آئی اے، اسٹیل مل اور قومی ادارے چھین کر اپنے دوستوں اور حواریوں کو دے رہے ہیں ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تاکہ غریب عورتوں کو مدد ملے لیکن یہ لوگ ان کا حق کھا رہے ہیں اور اس پروگرام کو ختم کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان عجیب قسم کی سیاست کر رہے ہیں وہ کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں۔ سندھ کے جس وزیراعلیٰ کو کرپشن پر نکالا گیا وہ خان صاحب کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں