ن لیگ کے ایم این اے رمیش کُمار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

ن لیگ کے ایم این اے رمیش کُمار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

 لاہور: کپتان مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑانے کیلئے تیاری کر لی۔ ن لیگ کے ایم این اے رمیش کُمار کا تحریکِ انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیں: ہمارے مخالفین امیروں کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق رمیش کمار کل عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ عمران خان اسلام آباد میں رمیش کمار کی رہائشگاہ جائیں گے۔رمیش کمار 2013 کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 

رواں ماہ 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہباب، آزاد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل تھے۔ 

یہ بھی پؑڑھیں: ہم ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان

 گزشتہ دنوں فیصل آباد سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ گھمن بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے تھے۔

واضح رہے عام انتخابات کے قریب آتے ہی متعدد سیاستدان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی اہم سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اختیار کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں