کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہباز شریف نے سیاہ پٹی باندھ لی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہباز شریف نے سیاہ پٹی باندھ لی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف آج یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سیاہ پٹی باندھ کر کشمیریوں سے اپنی یکجہتی کا ثبوت دیا اور اپنی تصویر میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ شہبازشریف نے ایک تصویر سامنے شیئر کی جس میں بھارت سے بطور احتجاج انہیں بازو پر سیاہ پٹی باندھے واضح طورپر دیکھاجاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماوراحسین کو مختصر لباس میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
خیال رہے کہ آج حکومت پاکستان نے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کررکھا ہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہرسال پاکستان میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لیکن اب کی بار بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑتوڑنے اور ان کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر 6اپریل کو بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے۔یاد رہے کہ بھارتی نے گزشتہ دنوں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں