پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی سے وزن بڑھتا نہیں کم ہوتا ہے، نئی تحقیق

پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی سے وزن بڑھتا نہیں کم ہوتا ہے، نئی تحقیق

ٹورنٹو: پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ یہ غذائیں وزن بڑھاتی نہیں بلکہ کم کرتی ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاستا، میکرونی اور اسپیگٹی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ہفتے میں تین بار یہ اطالوی غذائیں کھانے سے 3 ماہ کے دوران وزن میں آدھا کلو کمی آتی ہے۔ٹورنٹو کے مائیکل اسپتال میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ان غذاؤں میں گلے سیمک انڈیکس(جی آئی) دیگر کاربو ہائیڈریٹس کے برعکس کم ہوتا ہے  جو کہ  خون میں اچانک  شکر(شوگر) کی مقدار نہ بڑھنے کی وجہ  نہیں بنتا۔

تحقیق کے مطابق بیشتر ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس جو کہ بہت تیزی سے دوران خون میں جذب ہوتے ہیں، پاستا میں لو گلیسمیک انڈیکس پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ شوگر کی سطح میں بہت کم اضافہ کرتا ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 30 مختلف ٹرائلز کا جائزہ لیا جو کہ پاستا کھانے کے شوقین ڈھائی ہزار افراد پر ہوئے تھے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پاستا جسمانی وزن یا چربی میں اضافے میں کردار ادا نہیں کرتا بلکہ تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس سے توند کی چربی میں کمی آتی ہے۔

اس تحقیق میں شامل رضاکار ہفتے میں 2 سے 3 بار پاستا کھانے کے عادی تھے اور 12 ہفتوں کے دوران ان کے جسمانی وزن میں ڈیڑھ کلو کی کمی دیکھنے میں آئی۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج پاستا کے ساتھ دیگر کم گلیسمیک انڈیکس والی غذاﺅں کے ساتھ سامنے آئے اور اس حوالے سے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں