شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر یک زبان مگر پاکستانی کرکٹر تاحال خاموش

شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹر یک زبان مگر پاکستانی کرکٹر تاحال خاموش

 لاہور : مقبوضہ وکشمیر میں بھارتی فوج  کی بربریت کےخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی سابق بھارتی کرکٹرزاور ہندوستانی میڈیا ایک ہو کر شاہد آفریدی کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں اور ہر چھوٹا بڑا کرکٹراپنے اپنے الفاظ میں سابق پاکستانی کپتان کےخلاف زہراگل رہے ہیں لیکن حیر ت انگیز طور پر کسی بھی پاکستانی کرکٹر نے ابھی تک اس معاملے میں آفریدی کے ساتھ کھڑاہونے کی کوشش نہیں کی ہے جو انتہائی حیران کن بات ہے۔ 
بھارتی اداکارسلمان خان کوسزاہونے پر دل بیٹھ جانے کی ٹوئیٹ کرنےوالے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی ابھی تک کشمیر کے معاملے پر بولنے سے کترا رہے ہیں جبکہ دیگر سابق پاکستانی پلیئرزکے بھی بھارت میں مفادات ہیں جس کے سبب ان کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں ۔پاکستانی میڈیا تو اپنے تئیں شاہد آفریدی کے حق میں خبریں چلارہاہے لیکن کوئی سابق کرکٹر اس معاملے میں زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔