غنی، عباسی موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق: افغان صدارتی ترجمان

غنی، عباسی موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق: افغان صدارتی ترجمان

کابل: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی افغان صدر اشرف غنی سے وفود کی سطح پر ملاقات، ملاقات میں افغان امن مذاکرات، افغان مہاجرین کی واپسی پر گفتگو ہوئی۔


افغان صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی افغان صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں باہمی تعلقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ، علاقائی روابط پر گفتگو۔ دونوں فریق افغان مہاجرین کی واپسی کی ٹائم لائن، میکینزم بنانے پر متفق ہیں۔

افغان صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں رہنما موجودہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے، ملاقات میں ریل روڈ منصوبوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین ہائی پیس کونسل استاد کریم خلیلی کی ملاقات۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچے تو صدارتی محل آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ کابل طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے۔

یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ذریعے افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کے دورے کی دعوت دی تھی۔ افغان صدر نے 17 مارچ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی بتایا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کو دورہ کابل کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابل پہنچ گئے