این اے ایک سو بیس ضمنی الیکشن میں مبینہ جعلی ووٹوں کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

 این اے ایک سو بیس ضمنی الیکشن میں مبینہ جعلی ووٹوں کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: na 120 fake case Lahore high court

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے این اے ایک سو بیس ضمنی الیکشن میں مبینہ جعلی ووٹوں کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ این اے ایک سو بیس ضمنی الیکشن میں اٹھائیس  ہزارجعلی ووٹ  کاسٹ کیے گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا  نے بھی ان جعلی ووٹوں کا اعتراف  کرلیا ہے۔ ان جعلی ووٹوں کی بناٗ پر کلثوم نواز  کو جتوایا گیا۔اگر یہ  ووٹ کینسل  کردئیے جاتے تو الیکشن نتائج  مختلف ہوتے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت ان ووٹوں کو مسترد کرنے کا حکم دے اور کلثوم نواز  کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جعلی ووٹوں کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔