ملتان:ڈیپارٹمنٹل سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، قریبی عمارت لپیٹ میں آگئی

ملتان:ڈیپارٹمنٹل سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، قریبی عمارت لپیٹ میں آگئی
کیپشن: Multan fire broke out

ملتان:ملتان میں شارٹ سرکٹ کے باعث ڈیپارٹمنٹل سٹور پر لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ، شعلوں نے قریبی عمارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں شارٹ سرکٹ کے باعث ڈیپارٹمنٹل سٹور پر لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ، شعلوں نے قریبی عمارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، ملتان کینٹ کے نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو ابھی تک کنٹرول سے باہر ہے ، آج صبح آٹھ بجے کے قریب لگنے والی آگ نے سٹور کی عمارت کے ساتھ  قریبی عمارتوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اور دیگر ادارے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔