سلمان خان کی سزا سے بھارت میں قانون کا پول کھل گیا ہے، رحمان ملک

سلمان خان کی سزا سے بھارت میں قانون کا پول کھل گیا ہے، رحمان ملک

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دی جانے والی سزا پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کی سزا سے بھارت میں قانون کا پول کھل گیا ہے۔


سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد قانون کا بول بالا کرنے کے خاطر سلمان خان کو محض ہرن کا شکار کرنے پر پانچ سال کی سزا سنائی ہے مگر نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارت کی قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت اور آر ایس ایس کے ہاتھوں گجرات میں ہونے والے قتل عام پر فیصلہ کیوں نہیں سناتا۔

یا د رہے کہ بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کرنے کے جرم میں دبنگ اداکار سلمان خان کو 5 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔