میں ایک ”پنجابی کُڑی“ ہوں ، مریم نواز

میں ایک ”پنجابی کُڑی“ ہوں ، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لیگی کارکن کیجانب سے تحفے میں دیا گیا لباس پہن  کر تصاویر سوشل میڈ یا پر شیئر کردیں، جو کہ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔


مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے ہاتھ سے کڑھائی کیا ہوا سوٹ پہنا ہوا تھا ۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی ایک پیغام بھی جاری کیا ہے، جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ”یہ ہاتھ سے کڑھائی کیا ہوا لباس مجھے بہاولپور میں نواز شریف کے جلسے کے دوران ایک کارکن نے تحفے میں دیا تھا۔امید کرتی ہوں کہ یہ تصاویر اور میرا شکریہ کا پیغام اس کارکن تک پہنچ جائے گا“۔

اپنی دوسری ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ”میں ایک ”پنجابی کُڑی“ ہوں اور مجھے یہ روایتی اندازبے حد پسند ہے۔

ان تصاویر  کو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا۔