کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آ کر 10 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آ کر 10 سالہ بچہ جاں بحق
کیپشن: جوابی کارروائی میں ملزم خود بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا، پولیس۔۔۔۔فوٹو/ نیو نیوز

کراچی: نارتھ کراچی انڈا موڑ پر پولیس کی فائرنگ سے میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی ہلاکت کو زیادہ وقت بھی نہ گزرا تھا کہ لانڈھی قائد آباد کا سجاد پولیس اور ڈاکووں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زندگی گنوا بیٹھا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر گینسگٹر شیر زمان نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ملزم خود بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

دوسری جانب پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ سجاد کو سر اور بازو میں دو گولیاں چار سے پانچ فٹ کے فاصلے سے لگیں۔ مقتول سجاد کے اہلخانہ نے پولیس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔