ضمانت قبل از گرفتاری، حمزہ کی درخواست 8 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

ضمانت قبل از گرفتاری، حمزہ کی درخواست 8 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے، درخواست گزار۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس وقاص رؤف مرزا 8 اپریل کو سماعت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا۔ لاہور ہائیکورٹ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری فوری معطل کئے جائیں اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ادھر نیب حکام نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے محافظوں کے خلاف لاہور ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، تشدد اور اسلحہ تاننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔