سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
کیپشن: صوبے میں رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل سے 4 جولائی تک کی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی مزید توسیع کر دی۔رینجرز کو پولیس کے دیئے گئے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی سفارش پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے منظوری دے دی۔ صوبے میں رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل سے 4 جولائی تک کی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی آگاہی دے دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 6 اپریل سے 4 جولائی 2019 تک توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

اس سے قبل 9 جنوری کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دی تھی۔