بھارتی جنتا پارٹی نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی، عمران خان

بھارتی جنتا پارٹی نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی، عمران خان
کیپشن: بھارت نے پاکستانی ایف سولہ 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو گرانے سے متعلق بھارتی دعویٰ بے نقاب ہونے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ ہمیشہ بہترین پالیسی ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی ایف سولہ 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایف سولہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا اور امریکی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کر دی کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ غائب نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو ایف سولہ طیاروں کو گننےکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے جس سے بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا۔