ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3277 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3277 ہو گئی
کیپشن: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہو گئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1933افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے 35875 ٹیسٹ کیے جا چکے۔