نجی تعلیمی ادارے فیس میں 20 فیصد رعایت دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

نجی تعلیمی ادارے فیس میں 20 فیصد رعایت دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے پرائییوٹ تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے دوران 2 ماہ کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کر دیا۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ تعلیمی ادارے 2 ماہ کی یک مشت فیس نہیں لیں گے.

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا تمام نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہونگے۔ اس دوران سکولوں کو تمام ساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا، کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بعدازں وزیراعلی پنجاب نے حفاظتی لباس پہن کر لیب کا دورہ کیا، عثمان بزدار نے کرونا ٹیسٹ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا اور لیب کے ایکسٹریکشن روم کا بھی جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کی روزانہ صلاحیت اکتیس سو تک پہنچ چکی ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 5 مزید شہروں گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور جہلم میں بھی آج سے فیلڈ ہسپتال کام شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ ستر ہزار مستحق لوگوں میں سوا ارب کی زکوۃ تقسیم کر دی گئی ہے، انصاف امداد پروگرام میں بھی ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے اپلائی کر دیا ہے۔