کروڑ لعل عیسن کے جنگل میں اچانک آگ لگ گئی

 کروڑ لعل عیسن کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کے درخت جل کر راکھ

لیہ: کروڑ لعل عیسن کے جنگل میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں 

 نیو نیوز کے مطابق موضع راکھواں کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر6 گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ھے۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

 آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں ۔آگ سے  گندم کی فصل اور جنگلی حیات بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔