پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیدیا 

  پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسلہ قرار دیدیا 

اسلام آباد: مہنگائی پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے جب کہ لوگوں کو یہ فکر ہے کہ آسمان کو چھوتی قیمتیں کہاں جا کررکیں گی ۔ 

عوام کا یہ رجحان گلوبل مارکیٹ اور کنسلٹنٹ فرم کے سروے میں سامنے آیا ہے ، ایک ہفتہ قبل کیے گئے اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کا اعتماد بہت نیچے آگیا ہے اور وہ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھے ۔

سروے کے بتیس فیصد شرکا نے افراط زر کو سب سے زیادہ ،پھر بے روزگاری اور تیسرے نمبر پر کورونا وائرس کو پریشان کن قرار دیا ہے ۔ 

سروے میں تین فیصد شرکا نے کرپشن ، رشوت ستانی ، ملاوٹ ، اور اقربا پروری کواپنے لیے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے ، صرف سات فیصد شرکا کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال بہت اچھی ہے ، جبکہ انتیس فی صد نے بہتر قرار دیا ہے ۔ 43 فی صد شرکا کا کہناتھا کہ وہ  پچھلے چھ ماہ میں کسی نہ کسی جاب سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  ۔