سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا:مرتضیٰ وہاب

سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا:مرتضیٰ وہاب
کیپشن: selected government ,inflation , unemployment, Murtaza Wahab, Imran Khan
سورس: file

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے عمران خان کے معاشی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔گردشی قرضہ 11.7 فیصد اور بیرونی قرضے 5.7 فیصد سے تجاوز کرگئے ہیں۔

مرتضٰی وہاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومتی دعوؤں کے قرضوں کا گردشی حجم بڑھتا جارہا ہے۔،عمران خان صاحب کہتے کچھ ہیں اور صورتحال کچھ اور نظر آرہی ہے۔اس نااہل حکومت کی وجہ سے عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئےہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوئی معاشی پالیسی نہیں جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ملکی معیشت کا دیوالیہ نکالنے کے بعد بھی ان کے دعوؤں میں کوئی کمی نہیں آرہی ۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق معاشی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے۔