جہانگیر ترین زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں، شہلا رضا

جہانگیر ترین زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں، شہلا رضا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا جہانگیر ترین اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگلے ہفتے جہانگیر ترین کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے اور خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر واقعی ایسا ہو گیا تو نہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہو گا۔ 

خیال رہے کہ کہ چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔