متحدہ عرب امارات میں پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

متحدہ عرب امارات میں پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا
کیپشن: متحدہ عرب امارات میں پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

دبئی: متحدہ عرب امارات(یو ای اے) کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ نے کمرشل بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ پہلا میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے اعلان یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ عرب دنیا کے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ سے پہلا میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر لیا گیا۔

3cf6c7604c16a02d7fdb54376fc59938

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق پلانٹ دو ہزار نوجوان اماراتی انجینئرز کی 80 بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ شراکت میں دس سال کی کاوش کا نتیجہ ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ ایک ایسے لیڈر کا وژن ہے جس نے متحدہ عرب امارات کو ترقی میں غیر معمولی مقام پر کھڑا کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے جو رواں سال اپنے قیام کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ ون کو گذشتہ سال سنہ 2020 میں نیوکلیئر ریگولیٹر نے کام کرنے کا لائسنس جاری کیا تھا۔