نامور گولفر ٹائیگر ووڈز گولف کورس میں واپسی کیلئے تیار

نامور گولفر ٹائیگر ووڈز گولف کورس میں واپسی کیلئے تیار

لاہور: امریکہ سے تعلق رکھنے والے نامور گولفر ٹائیگر ووڈز نے گولف کورس میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

ٹائیگر ووڈز گزشتہ برس فروری 2021 میں امریکی ریاست  لاس اینجلس میں خوفناک کار  حادثے  کا شکار ہونے کے بعد گولف کی دنیا سے دور ہو گئے تھے تاہم اب  انہوں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ ایک بار پھر واپسی کیلئے تیاری کر رہے ہیں تاہم وہ  فیصلے کی تصدیق سے قبل آج ہونے والے  آگسٹا نیشنل گولف کلب جارجیا میں نو ہولز کا پریکٹس سیشن کھیلیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران جب ٹائیگر دوڈز سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ جیک نکلوس کے چھ فتوحات کے ریکارڈ کو برابر کر سکتے ہیں؟ جس پر نامور گالفر نے جواب دیا کہ وہ یہ ریکارڈ نہ صرف برابر بلکہ توڑ بھی سکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ  کسی ایونٹ میں کا اس وقت تک حصہ نہیں بنتے جب تک ان کو یقین نہ ہو کہ وہ ایونٹ کو جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز گولف کی دنیا کے 15 بڑے اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں اور نکولس کے آل ٹائم ریکارڈ سے صرف تین ٹائٹلز دور ہیں۔ووڈز مجموعی طور پر 82 پی جی اے ٹور ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز2009میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھےجبکہ 2017میں بھی انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں لے لیا تھا جبکہ گزشتہ برس 2021 میں وہ اتنے خوفناک حادثے کا شکار ہوئے کہ انہیں گاڑی کاٹ کر باہر نکالنا پڑا اور انہیں سرجری بھی کروانا پڑی۔ 


واضح رہے کہ ایک لمبے عرصے تک عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان رہنے والے معروف گالفر ٹائیگر ووڈز ان دنوں عالمی رینکنگ میں 50ویں پوزیشن پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں