ڈالر کے بعد سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

ڈالر کے بعد سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

کراچی : ملکی تاریخ میں سونے کا بھائو بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا  ۔

تفصیلات کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی  ، دس گرام سو نے کا  بھائو 686 روپے اضافے سے 1لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہے۔

 ملکی تاریخ میں سونے کی  یہ بلند ترین قدر ہے،  اس سے قبل ایک لاکھ 32 ہزار روپے ملک میں سونے کی بلند ترین قدر تھی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالرکم ہوکر1926 ڈالرفی اونس ہے۔