اپنا اجلاس ،اپناایوان ،حمزدہ شہباز خود ساختہ وزیرا علیٰ منتخب ,مریم ،حمزہ مبارکباد کی ویڈیو وائرل

اپنا اجلاس ،اپناایوان ،حمزدہ شہباز خود ساختہ وزیرا علیٰ منتخب ,مریم ،حمزہ مبارکباد کی ویڈیو وائرل

لاہور:اپنا اجلاس ،اپنا ایوان ،اور اپنا ہی سپیکر ،پاکستان مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حمز ہ شہباز کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا خواب پورا کر دیا لیکن یہ خود ساختہ وزیر اعلیٰ ہیں ۔

اعلامتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ ترین،علیم گروپ کے ارکان نے بھی شرکت کی ،لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں  متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں 196 سے زائد ارکان موجود تھے۔ اجلاس میں ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ اور  پی ٹی آئی کے دیگر ناراض ارکان بھی موجودتھے ۔

06af8a4c26e4de64b998bd3d56f31867

خواجہ عمران نذیر نے دعویٰ کیا کہ وہ 200 سے زائد ارکان کا شو کرینگے ،جس کے بعد متحدہ اپوزیشن کا پاور شو شروع ہو ا اور اجلاس میں حمزہ شہباز کو 200 ارکان نے حمایت میں ووٹ دے دیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز اپوزیشن اراکین کے 199 ووٹوں کے ساتھ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

 
 

f326d3b62a5b16d4cfa85001c5c103ed

حمزہ شہباز کو  پینل آف چیئرمین شازیہ عابد سمیت 200 اراکین کی حمایت حاصل تھی ،جس کے بعد اپوزیشن کے اجلاس میں حمزہ شہباز کے امیدوار وزیر اعلی بننے کی قرارداد اکثریت سے منظور کی گئی۔

حمزہ شہباز کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد مریم نواز نے انہیں گلے لگا کر کامیابی کی مبارکباد دی ۔