چین نے بھارت پر محدودحملہ کرنے کی تیاری کر لی

چین نے بھارت پر محدودحملہ کرنے کی تیاری کر لی

بیجنگ:چین نے بھارت  پر   حملہ کر نے کی تیاری کر لی ،چین کے سرکاری اخبار کا کہنا ہے کہ چین نے بھارتی فوج کو اپنی سرحدوں سے باہر دکھیلنے کے لیے محدود جنگ کی کی تیاری کر رہا ہے۔ دفاعی امور کے ماہر ہوزی یونگ کا کہنا ہے کہ چین فوجی کارروائی سے پہلے ایک بار پھر بھارت کو مطلع کرے گا۔ یہ محدود حملہ بھارت فوج کو پیچھے دھکیل دینے کی پوری کوشش کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری اخبار کے مطابق ڈوکلام کے تنازعے پر چین دو ہفتوں کے اندر فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ اخبار نے دفاعی امور کے ماہر ہوزی یونگ کا انٹرویو شائع کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ چین موجودہ فوجی تعطل کو زیادہ دیر جاری نہیں رہنے دے گا۔

انڈین فوجیوں کو ڈوکلام سے باہر نکالنے کے لیے دو ہفتوں کے اندر محدود نوعیت کی فوجی کاروائی شروع ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین فوجی کارروائی سے پہلے ایک بار پھر بھارت کو مطلع کرے گا، دو ماہ پہلے بھارتی فوج نے چینی حدود میں گھس کر سڑک کی تعمیر روک دی تھی۔بھارت کا موقف تھا یہاں سڑک کی تعمیر سے چین کو بھارت پر عسکری برتری حاصل ہو جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں