"مبینہ پریس کانفرنس "، عائشہ گلہ لئی نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے  عائشہ احد کی مبینہ پریس کانفرنس کا بھانڈ اپھوڑ دیا ہے ۔رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز کہا ہ کہ عائشہ احد ملک کی فریاد پی ٹی آئی کو اب نظر آئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے ساتھ بیٹھ کر سکرپٹڈ پریس کانفرنس کروائی۔ اندازہ ہوا کہ تحریک انصاف والے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی پوری مافیا کا مقابلہ کر رہی ہوں۔ فواد چوہدری گھٹیا زبان استعمال کرنے والے شخص ہیں، ایسی بات پر انہیں شرم آنی چاہئے اور معافی مانگنی چاہئے کیا وہ خواتین کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ ہو جائے تو وہ خاموش ہو جائیں۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عائشہ احد کے ساتھ کوئی ایسا کام ہوا ہے تو ان کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔ میں چاہتی ہوں اسے انصاف ملے میرا تحریک انصاف سے سوال یہ ہے کہ عائشہ احد تو کتنے عرصہ سے فریاد کر رہی تھی تو میرے بعد ان کو یاد آیا اور پھر پی ٹی آئی سپانسرڈ اور پلانٹڈ پریس کانفرنس کی گئی۔ پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنما عائشہ احد کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔

انہوں نے پلانٹڈ اور سکرپٹڈ پریس کانفرنس کی ہے۔ آج تک پی ٹی آئی کو عائشہ احد کی فریادیں نظر نہیں آئیں۔ آج ان کو یاد آ گئی ہیں اس سے ان کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔ میں نے اکیلے پریس کانفرنس کی تھی۔ آج تک میرے ساتھ کوئی پارٹی موجود ہے نہ کوئی شخص موجود ہے۔

ہم تحریک انصاف کے مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرنے والے شخص ہیں۔ ان کا کوئی لیول نہیں، وہ خود پی ٹی آئی میں آنے سے پہلے عمران خان کے بارے میں جو الفاظ کہتے تھے وہ ریکارڈ پر ہیں۔ آج وہ عمران خان کے ترجمان بن گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے مفادات کی خاطر ایک خاتون کی توہین کر رہے ہیں۔

اس بات پر فواد چوہدری کو شرم آنی چاہئے اور پاکستانی خواتین سے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ وہ پاکستانی قوم کو خواتین کو پیغام دے رہے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسے مسائل ہوتے ہیں تو آپ خاموش رہیں۔

عائشہ احد ملک کی فریاد پی ٹی آئی کو اب نظر آئی ہے، عائشہ گلالئی

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں