" عائشہ گلالئی سے کبھی رابطہ نہیں ہوا "۔ریحام خان

ہری پور : پاکستان میں الزامات کی سیاست دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔ عائشہ گلہ لئی اور عائشہ احد کے بعد ریحام خان نے انٹری دے دی ہے ۔

الزامات کی سیاست ،، اب ریحام خان نے انٹری دے دی ۔ 
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی سے کبھی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی امیر مقام سے کبھی ملاقات ہوئی ۔ابھی تک کسی نے کتاب لکھنے کے لیے نہیں کہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم خان ہیں ، پیچھے سے وار کرنے والے نہیں "۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں سچ پر ہوں ، کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔ عمران خان پر  لگنے والے  الزامات کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ مجھ پر  الزام نہیں ،جس پر الزام ہے وہ جواب دے ۔ 

ریحام خان کی خواتین کے موضوع پر فلم بنانے کے حوالےسے کہنا تھا کہ "فلم بنانے کی کوشش میں روڑے اٹکائے گئے "۔ تاہم وہ  پر امید ہیں کہ فلم جلد مکمل کر لیں گی ۔

الزامات کی سیاست میں ریحام خان نے انٹری دے دی

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔