احسن اقبال کا دورہ ائیرپورٹ ، اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے روک دیا

احسن اقبال کا دورہ ائیرپورٹ ، اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے روک دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عہدہ سنبھالتے ہی ائیرپورٹ کا دورہ کر کے پروٹوکول کے خاتمے پر عملدآمد شروع کرا دیا عملہ کو سختی سے اہم شخصیات کو بھی پروٹوکول دینے سے روک دیا اہم شخصیات سے بھی عام مسافروں کی طرح کا برتاﺅ کیا جائے۔

عوامی خدمات میں بہتری لانے کی تجاویز پر بھی سفارشات کیلئے اجلاس 8 اگست کو طلب کر لیا ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات ایف آئی اے کے عملہ کو پروٹوکول ختم کرنے کی سختی سے ہدایات دیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے عملہ کو ہدایت کی کہ امیگریشن کے وقت ایک ہی لائن بنائی جائے جس کے ساتھ ہر گز بھی دوسری لائن نہیں ہونی چاہیے۔

لائن کے بالکل سامنے پلے کارڈ نام لکھ کر شخصیات کووصول نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ مجھ سمیت کوئی بھی شخصیت ہواسی ایک لائن سے امیگریشن کرا کر باہر جائے گی۔ دوسری طرف وزیرداخلہ نے وزارت داخلہ میں 8 اگست کو اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں عوامی خدمات میں بہتری لانے کی تجاویز اور نادر اانفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سفارشات تیار کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔ احسن اقبال سابقہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے نادرا میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے جعلی شناختی کارڈوں کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے اور یہ وزارت داخلہ میں ان کی اولین ترجیح بتائی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں