نواز شریف کی براسطہ جی ٹی روڈ لاہور آمد ,حساس اداروں نے خوفناک انکشاف کر دیا

نواز شریف کی براسطہ جی ٹی روڈ لاہور آمد ,حساس اداروں نے خوفناک انکشاف کر دیا

لاہور:سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور آمد پر(ن) لیگ کے ہزاروں کارکنوں کے استقبال کےلئے باہر نکلنے کیوجہ سے مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں سے تصادم کے خدشات موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق لیگی ذمہ داران نے اپنے کارکنوں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے کسی بھی شر انگیزی کویکسر نظر انداز کیا جائے اور ہر صورت پر امن رہا جائے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی او ربلدیاتی نمائندے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے کارکنوں کی ریلیوں اور جلوسوں کے ہمراہ موجود رہیں گے۔ جبکہ پولیس بھی ایسی کسی صورتحال کو پیش نظر رکھے ہوئے ہے ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بدھ کے روز اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے ۔

نواز شریف کی بذریعہ جی ٹی روڈلاہور آمد ، (ن) ‘پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم کا خدشہ

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں