انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی ، ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی ، ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر

اسلام آباد:پاکستان میں انٹرنیٹ کی سہولت اس وقت خرابی کا شکار ہے تاہم اس کی وجہ کا پتا چلا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق کم ازکم تین سب میرین کیبل جوکہ پاکستان کو دنیا کے دوسرے ممالک سے رابطے کا کام دیتی ہیں ان میں خرابی پیدا ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک میں انڑنیٹ کی فراہمی میں مشکل پیش آرہی ہے

آئی ایم ای ڈبلیو ای کیبل میں جدہ کے قریب خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے جنرل منیجر عمران جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معائنہ ٹیمیں خرابی کا جائزہ لے رہی ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہSEAMEWE 4 and TW1 سب میرین نامی کیبلز گذشتہ مہینے سے بند جارہی ہی  اور حالیہ خرابی بھی اس نوعیت کی ہے۔اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بڑے طریقے سے متاثر ہے جس کی وجہ سے پورے پاکستان میںانٹر نیٹ صارفین کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انٹرنیٹ کیبل میں موجود خرابی دور ہونے تک پی ٹی سی ایل متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ سروس مہیا کررہی ہے۔ اس وقت حکومت پاکستان اس مسلے کے حل کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں