شام کے شہر رقاہ پر امریکی طیاروں کی بمباری،43شہری جاں بحق،متعدد زخمی 

 شام کے شہر رقاہ پر امریکی طیاروں کی بمباری،43شہری جاں بحق،متعدد زخمی 

دمشق:شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں43 سے زائد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں40 سے زائد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی طیاروں نے گزشتہ روز شام کو شمالی شہر رقاہ کو نشانہ بنایا۔ رہائشی علاقوں پر بمباری سے 43افراد جاں بحق ہونے کے ساتھ متعدد زخمی ہوگئے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔جمعہ کے روز رقاہ میں 7 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی اور روسی حملوں میں ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں زخمی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں