ق لیگ کی سابق ایم پی اے سیمل کامران نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا 

ق لیگ کی سابق ایم پی اے سیمل کامران نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا 

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی بعد پاکستانی سیاست میں الزامات کی نئی لہر نے جنم لیا ہے ۔جس کی واضح مثالیں عائشہ گلہ لئی اور عائشہ احد ملک کی ہیں تاہم اب ان میں ایک اور سیاسی شخصیت کا اضاٖفہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی سابق ایم پی اے سیمل کامران نےایک پریس کانفرنس کے دوران راجا بشارت پر الزامات لگا کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ۔

سیمل کامران نے اپنی کانفرنس میں راجا بشارت پر انگلیاں اٹھا دیں ہیں ۔سیمل کامران کا کہنا ہے کہ میں کسی سیاسی جماعت میں نہیں جارہی ۔ بہت سے سیاست دان شادیاں کر کے مکر جاتے ہیں ۔الیکشن کے موقع پر سیاست دان خواتین کو استعمال کر تے ہیں ۔ شادیوں سے پہلے تعریفیں اور پھر الزامات لگائے جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ناہی مسلم ق چھوڑی ہے اور نا ہی کہیں جانے کا کوئی ارادہ ہے ۔ راجہ بشارت پر الزام لگاتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ راجہ بشارت نے نہ صرف مجھے بلکہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰیٰ کو بھی دھوکہ دیا ہے .

میں عائشہ گلہ لئی اور عائشہ احد ملک کے حق میں آواز اٹھاؤں گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں