پنجاب حکومت نے پی سی بی سے معذرت کر لی

لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کیلئے ضمنی انتخاب آئندہ ماہ 17 ستمبر کو ہوگا جس کے باعث حکومت پنجاب نے پی سی بی سے ورلڈ الیون کی ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کردی ۔

پنجاب حکومت نے پی سی بی سے معذرت کر لی

لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کیلئے ضمنی انتخاب آئندہ ماہ 17 ستمبر کو ہوگا جس کے باعث حکومت پنجاب نے پی سی بی سے ورلڈ الیون کی ٹی ٹوئنٹی میچز کا دیے گئے شیڈول پر کرانے سے معذرت کرتے ہوئے شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے صوبائی حکومت کو 15، 17 اور 19 ستمبر کو لاہور میں میچز کا شیڈول دیا تھا تاہم ان تاریخوں میں میچز کرانے کے لئے انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔کیونکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے لاہور میں میچز کرانا ممکن نہیں ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق پی سی بی کو15 ستمبر سے پہلے میچز ختم کرنے کا کہا ہے، امید ہے کہ پی سی بی ایک دو روز میں نئے شیڈول سے متعلق آگاہ کرے گا جس کے بعد پنجاب حکومت میچز کی باقاعدہ اجازت دے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔