ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس طویل انتظار کے بعد بحال کر دی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جنرل منیجر عمران جنجوعہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی ہے تاہم آگلے چند گھنٹوں میں ملک بھر میں سروس مکمل طور پر بحال کردی جائے گی۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرآب کیبل آئی ایم ای۔ڈبلیو ای میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سمیت انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل ملک میں انٹرنیٹ سروس کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت سے فرانس جانے والی 13ہزار کلومیٹر طویل کیبل سعودی عرب کے قریب خراب ہوئی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی۔