کرکٹر راحت علی بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

کرکٹر راحت علی بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

ملتان:قومی ٹیم کے فاسٹ باولر راحت علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔زندگی کی خوشگوار اننگز شروع کرنے کیلئے راحت علی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ایک ہفتے کی چھٹی ملی ہے۔
دولہا بنے راحت علی جب اپنے دوستوں اور رشتہ دار باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے میرج ہال پہنچے تو وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔قبل ازیں واپڈا ٹاو¿ن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سہرا بندی ہوئی۔ والد نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ بیٹے کو سہرا باندھا اور دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ راحت علی کی اہلیہ ایم ایس سی فزکس جب کہ سسر ایک میڈیا گروپ سے وابستہ ہیں۔ دولہا نے سرخ رنگ کا کلہ جب کہ ڈارک میرون کلر کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔