مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے, عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے, عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔


سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جلوس کے ہمراہ لاہور جانے کے اعلان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 5ججوں نے سابق وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا ہے ، نواز شریف جلوس نکال کر سپریم کورٹ کو چیلنج کر کے عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اپنی نااہلی کے بعد پورا جمہوری نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جب کہ نوازشریف کرپشن بے نقاب ہونے پرہی قیادت کا اخلاقی جواز کھو چکے تھے۔