بیوی کے طعنے بند ہونے پر اکشے کمار نے خوشی کا اظہار کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ سے وابستہ ایک بڑا انکشاف کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں لیکن شکر ہے کہ طویل عرصے بعد ان کے طنعے بند ہو گئے ہیں۔

 بیوی کے طعنے بند ہونے پر اکشے کمار نے خوشی کا اظہار کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ سے وابستہ ایک بڑا انکشاف کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں لیکن شکر ہے کہ طویل عرصے بعد ان کے طعنے بند ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے جے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں کہ ان کے خاندان میں جس کسی کا بھی تعلق فلم نگری سے ہے وہ کوئی نہ کوئی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے لیکن وہ اب تک کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اکشے کمار نے بتایا کہ رواں برس مئی میں انہیں اپنی فلم ”رستم“ کے لیے بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ کے طعنوں کا سلسلہ بند ہوا۔