تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے
کیپشن: اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جا رہا تھا کہ وہ رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہ نما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر گھوڑے سے گر  کر زخمی ہو گئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسد عمر کا گھوڑے سے گر زخمی ہونے کا واقعہ اسلام آباد کے مضافات میں واقع گاؤں بڈھانہ میں پیش آیا۔ مقامی روایت کے مطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جا رہا تھا کہ وہ رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحی پر چار چھٹیوں کیلئے سمری وزارت داخلہ کو ارسال

انہیں کمر میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ذرائع کے مطابق ان کو طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر کے سی ٹی اسکین و دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈاکٹروں نے اسد عمر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اسپتال سے گاڑی تک ویل چئیر پر گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں