پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان

پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی این پی

اسلام آباد :نازیبا الفاظ استعمال کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق مطابق نازیبا الفاظ کے استعمال کیس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کئے جانے کا امکان ہے ۔پرویز خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25،جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی کے 50اور پی کی64 سے کامیاب ہوئے .

یہ بھی پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

پرویز خٹک کے نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے،جس کا فیصلہ 9 اگست کو سنایا جائے گا،الیکشن کمیشن پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فیصلے کے ساتھ مشروط کر چکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 7 شدت کا زلزلہ، 90 افراد ہلاک

خیال رہے کہ پرویز خٹک نے الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پشتو میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں